اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ’’جان فدایانِ ایران‘‘ کے عنوان سے ہونے والی 3 لاکھ 13 ہزار افراد کی مشق میں عوام کے درمیان شرکت کی۔
یہ 3 لاکھ 13 ہزار افراد پر مشتمل مشق جمعہ 27 شہریور کو صبح 8 بجے ’’لبیک یا خامنہ ای‘‘ کے نعرے کے ساتھ تہران میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف عوامی گروہوں نے شرکت کی۔ ایرانی صدر بھی اس مشق میں شریک ہوئے۔
پزشکیان نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جان عوام اور ایران پر قربان ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پوری توانائی کے ساتھ ملک کے لیے کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے ملک کے اندر اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام معاملات میں اتحاد اور یکجہتی دشمن کو مایوس کر دیتی ہے۔
ایرانی صدر نے اس عوامی اجتماع میں مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کو ایرانی قوم اور ایران کے درمیان گہرے تعلق اور ملک کی عزت، آزادی، علاقائی سالمیت اور اقتدار کے تحفظ کے لیے اجتماعی عزم کی واضح علامت قرار دیا۔
انہوں نے مشق ’’جان فدایانِ ایران‘‘ میں شریک افراد کی شرکت کو سراہتے ہوئے کہا کہ عوام کی موجودگی قومی ذمہ داری اور اپنی سرزمین سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔
پزشکیان نے مزید کہا کہ ایران تمام ایرانیوں کا ہے اور اس کی عزت و سربلندی کا تحفظ اتحاد، باہمی یکجہتی اور سب کی اجتماعی شرکت کا تقاضا کرتا ہے۔
آپ کا تبصرہ